D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

انگشتان (انگلیاں) - اہل تعبیر

Topic: انگشتان (انگلیاں)

بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ انگوٹھا صبح کی نماز کی دلیل ہے اور انگشت شہادت نماز ظہر اور انگشت در میانی نماز عصر اور اس کے ساتھ کی انگلی نماز مغرب اور سب سے چھوٹی انگشت نماز عشاء کی دلیل ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی انگشت نہیں رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا برادر مرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بھتیجے پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی۔