انار - حضرت جابر مغربی
Topic: انار
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا یا کم سے کم پچاس درہم پائے گا۔ یا ممکن ہے کہ درہم کی جگہ دینار پائے۔ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہیے کہ صاحب خواب کی ہمت اور قدر کے مطابق تعبیر بیان کرے۔ اور اگر دیکھے کہ انار جاڑے میں کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ ہر ایک دانہ کے عوض میں اس کے لکڑیاں لگیں گی اور ہر حال میں انار ترش کھانا وقت پر ہو یا نہ ہو برا ہے اور انار شیریں کا حکم درمیانے درجہ پر ہے۔