امامت کردن - General
Topic: امامت کردن
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کا امام بنا ہے، حالانکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہو گا۔ اور سب اس کے تابع ہوں گے۔ جیسے مقتدی نماز میں امام کے تابع ہوتے ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ ایک گروہ جماعت کے لیے تیار ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا امام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کر امام بنا تو دلیل ہے کہ اس ملک کا حاکم اور امیر ہو گا اور ان کے ساتھ اس قدر عدل اور انصاف کرے گا۔ جس قدر کہ قبلہ کی راستی اور نماز میں رکوع اور سجود کی باقاعدگی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز سے کسی چیز کا نقصان کیا ہے تو دلیل ہے کہ بقدر نقصان در نماز ان پر جو رو ظلم وغیرہ کرے گا۔