اصلح (داغ سر) - حضرت ابن سیرین
Topic: اصلح (داغ سر)
اصلح فارسی زبان میں سر کے داغ کو کہتے ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سر کے داغوں والا خواب میں دیکھے کہ اس کے سر کے بال اگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔ لیکن اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زینت اور آرائش میں نقصان پڑے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سر پر داغ دیکھنا سوداگر کے لئے فائدہ مند ہے اور پیشہ کار کے لئے کسب اور صناعت ہے اور بادشاہ کے لئے فکر ہے اور عورت کے لئے زینت کے نقصان کا باعث ہے۔ افروشتہ ایک خوشبودار چیز ہے)