D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

اشتر مرغ - حضرت ابن سیرین

Topic: اشتر مرغ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شتر مرغ خواب میں جنگلی مرد ہے اور شتر مادہ جنگلی عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے شتر مرغ مادہ پکڑی یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ اسی صفت کی عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شتر مرغ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ جنگل کا سفر کرے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کسی جنگلی آدمی پر غالب آئے گا اور مراد کو پہنچے گا۔