. - حضرت ابن سیرین
Topic: .
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ خون بغیر زخم کے اس کے جسم سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر اپنے جسم پر زخم پائے۔ تو نقصان مال اور غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ ہے۔ اور اور اگر دیکھے کہ اس کو تلوار سے مارا ہے اور خون جاری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نقصان لمبا ہو گا اور وہ اس پر ثواب پائے ۔ اور اگر دیکھے کہ زخم کے خون سے اس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ حرام کا مال حاصل کرے گا۔ گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ خون پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا یا ناحق خون کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سوراخ ہے اور اس میں سے خون یا پیپ جاری ہے اور اس کے کپڑے کو آلودہ کر دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی حمل میں ساقط ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پاخانہ کی جگہ سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانتوں کی جڑوں سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت سے غم و اندوہ کھائے گا۔