D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

اسطرلاب - حضرت کرمانی

Topic: اسطرلاب

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اسطرلاب کی تاویل بادشاہ کے مصاحب اور سردار ہیں۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطرلاب ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں ہو گا اور قوم کا سردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اسطرلاب تم ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے جاہ اور مرتبے میں نقصان ہو گا۔