استر - حضرت اسماعیل
Topic: استر
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص دیکھے کہ استر روتا ہے تو عورتوں کی طرف سے زیادتی مال کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ استر اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عجیب کام کرے گا کہ جس سے لوگ حیران ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ استر کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ استر مر گیا ہے یا ضائع ہو گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت مرے گی یا اس سے کنیز جدا ہو جائے گی۔ اور اگر استر نر ہے تو کسی مرد کی صحبت سے جدا ہو گا۔ یاد رکھو کہ خواب میں استر کا گوشت اور پوست مال و دولت ہے اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ استر کا گوشت بیماری ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ استر کا دودھ پیتا ہے تو شیر کے اندازے کے مطابق خوف اور ڈر اور کار