D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

استر - حضرت جابر مغربی

Topic: استر

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر ماده آقا زادہ ہے۔ اگر استر نر ہے تو سفر کرے گا اور اس علم کے بعض استادوں نے فرمایا ہے کہ استر نر مرد ہے اور استر مادہ عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی سے استر مادہ کو خرید کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ استر مادہ کو فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کو فروخت کرے گا۔ یا کنیز اس سے جدا ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی بانجھ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ استر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور مراد حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ استر اس کے پیچھے دوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا۔