علاه - حضرت کرمانی
Topic: علاه
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو ابلق گھوڑے پر بیٹھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام علیہ پر کرے گا جس پر لوگ گواہی دیں گے اور اگر دیکھے کہ اسپ سیاہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے مال اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمیت گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے قوت اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اشقر گھوڑے پر سوار ہے تو درستی دین کی دلیل ہے اور بادشاہ سے عزت دیکھے گا۔ اگر دیکھے کہ زرد گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑی بیماری دیکھے گا اور اسپ امند کی بھی یہی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اسپ جو اللہ پر سوار ہے تو خیر و صلاح کی دلیل ہے اور اسپ سلیس پر سوار ہے تو دلیل ہے کہ عورت ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑے سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ برہنہ گھوڑے سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ ناہ اور معصیت سے بچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہتھیار لگا کر گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ شرافت اور مرتبہ بلا رکاوٹ پائے گا اور دشمن پر فتح مند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگ کے لئے گھوڑا دوڑاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ ہو گا اور گھوڑا دوڑانے کے قدر پر دہشت اور خوف دیکھے گا۔ اور اگر گھوڑے پر بیٹھ کر مسجد کی طرف گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں کسی طرح کی خیر نہیں ہے۔ لیکن اگر گھوڑا وہاں سے باہر لائے تو خیر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑا کھیلیں بھرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال و دولت پائے گا اور اگر گھوڑے کو اپنے ساتھ باتیں کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے لوگ حیران ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ بیگانہ گھوڑا اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شریف آدمی اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے اور گھوڑے کی قدر و قیمت کے مطابق مقام کرے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے کوچہ سے باہر گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی مرد شریف اور نامدار اس کوچہ میں سے غائب ہو گا یا مرے گا۔ حضرت جابر رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اسپ مادیاں لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ برکت والی عورت ملے گی اور اگر سیاہ گھوڑی دیکھی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت شریف اور نامدار نہ ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ ابلق گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے ماں باپ ایک نسل سے نہ ہوں گے اور اگر وہ گھوڑی جرمہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت خوب صورت اور باجمال ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑی سبز رنگ کی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت دیندار اور پرہیزگار ہو گی۔ اور اگر اشقر گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت عزیز اور صاحب مرتبہ ہو گی۔ اور اگر کمیت ہے تو وہ عورت معاشر اور طرب دوست ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گھوڑی بچہ والی ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت کے ہاں فرزند بھی ہو گا اور اگر گھوڑی کے ساتھ بچھیری ہے تو وہ عورت لڑکی والی ہو گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھوڑے کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا خواستگار ہو گا اور اپنا مصاحب بتائے