D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

اسپ (گھوڑا) - حضرت دانیال

Topic: اسپ (گھوڑا)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ عربی گھوڑے کو خواب میں دیکھنا دلیل بزرگی اور عزت اور جاہ کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ عربی گھوڑے پر بیٹھا ہے اور گھوڑا مطیع و فرمانبرار ہے تو عزت اور بزرگی کی دلیل ہے۔ مگر اسی اندازے کے مطابق جس قدر گھوڑا عمدہ ہے۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ گھوڑا لیا ہے۔ لیکن عربی گھوڑا نہیں ہے۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے اس پر بیٹھا ہے تو شرف اور بزرگی عربی گھوڑے کی نسبت کم پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے سامان میں کمی ہے۔ مثلا زین یا نمد یا لگام نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر بزرگی میں نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کی دم موٹی اور لمبی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے نوکر و چاکر ہوں گے اور اگر دم کئی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس قدر عزت و شرافت میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے ساتھ جنگ کی ہے اور گھوڑا غالب آیا ہے اور فرماں بردار نہیں ہوا تو یہ گناہ اور نافرمانی کی دلیل ہے۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ برہنہ گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مصیبت اور گناہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر وہ گھوڑا کسی دوسرے کا ہے تو گھوڑے والے کا یہی حال ہے جو ہم نے بیان کیا ہے۔