D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پیغمبری - حضرت کرمانی

Topic: پیغمبری

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا نام بدل گیا ہے۔ چنانچہ اس کو نیک نام محمد محمود سعد - سعید - صار صالح اور علی وغیرہ : وغیرہ ناموں سے پکارتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو ذکر خیر اور نیکی سے یاد الله کریں گے اور اگر اس نے خلاف دیکھے تو اس کو بدی سے یاد کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بادشاہ یا امیر یا قاضی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے کاروبار میں عدل و انصاف کو نگاہ میں رکھے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی کی دلیل ہے۔