ابلیس (شیطان) - حضرت دانیال
Topic: ابلیس (شیطان)
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ابلیس کا دیکھنا۔ دشمنی بددینی۔ جھوٹ۔ فریب۔ بے شرمی۔ نیکی سے ناامیدی اور لوگوں کو بدی سکھانے اور شر و فساد کی دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ابلیس کو لڑائی اور جنگ میں مغلوب کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلان صلاح اور خیر کی طرف ہے اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس پر غالب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ شر اور فساد کی راہ کی طرف مائل ہو گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شیطان اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راستہ سے پھیرے گا اور اطاعت سے روکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس کو نصیحت کرتا ہے اور اس کو بھلی معلوم ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مالی اور جسم کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس کو کسی جگہ لے گیا اور اس نے لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا باللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ (نہیں ہے پھر ناگناہ سے اور نہ طاقت نیکی کی مگر اللہ بلند بزرگ کے ساتھ ہے) پڑھا تو دلیل ہے کہ کسی بڑے گناہ میں پڑے گا اور پھر : گا اور پھر کسی کی نصیحت سے اس گناہ سے رکے گا اور اگر دیکھے کہ ابلیس کی گردن میں ر طون