ابر (بادل) - حضرت ابن سیرین
Topic: ابر (بادل)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بادل کو ہوا میں چلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عالموں اور حاکموں کی صحبت میں رہے گا اور اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنی ولایت میں قاصدان باخبر کو بھیجے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادل کو ہوا میں سے پکڑ کر زمین پر لے آیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ نیکی اور بزرگی اور علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادل اس کے سر پر سایہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس سال خیر اور نعمت بہت پائے گا۔ فرمان حق تعالی ہے : وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْعَمَامَ وَ انْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلوى كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْتُكُمْ (اور ہم نے تم پر پاول کا سایہ کیا اور تم پر من او من اور سلوی اتارا۔ ہم نے جو پاک چیزیں تم کو عنایت کی ہیں، کھاؤ)۔ اور اگر دیکھے کہ بادل میں کپڑا سیاہ ہوا تھا اور اس ۔ ر اس نے پہنا تو دلیل ہے کہ اتنا علم اسے حاصل ہو گا جو کسی کو نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابر نے تمام جہان کو ڈھانپا ہے اور برسا نہیں ہے تو یہ بری دلیل ہے۔