ابر (بادل) - حضرت دانیال
Topic: ابر (بادل)
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بادل خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول ابر سفید۔ دوم ابر سیاہ۔ سوم ابر زرد- چهارم ابر سرخ پنجم ابر برسنے والا۔ ششم ابر نا برسنے والا۔ اور ہر ایک کی تعبیر خاص ہے۔ اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو ابر سفید برسنے والے کے نیچے دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ خدا تعالی اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فائدہ ہو گا۔ اور اگر پائے گا جس سے رنج و غم اٹھائے گا۔ رکھے کہ ابر زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں ر اگر اپنے آپ کو سرخ با سرخ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت اور بلا اور گرفتاری کی دلیل ہے۔ کیونکہ خدا تعالیے ۔ اور جس قوم پر عذاب بھیجا ہے۔ پہلے اس پر سرخ ابر ظاہر ہوا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سیدھا اس کے سر پر کھڑا ہو گیا ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ حکومت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابر اس کے سر پر سے گزر گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی نیک شخص اور اہل مرتبہ سے ہوگی اور اس کی مراد اس سے حاصل ہو گی۔