D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ابر (بادل) - حضرت جابر مغربی

Topic: ابر (بادل)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زندگی حکمت سے ہو گی اور اگر دیکھے کہ ابر سیاہ ایک جگہ پر گھرا ہوا ہے تو یہ اس ملک پر حق تعالے کے عذاب کی دلیل ہے۔ جس کو ابر کے نزدیک دیکھے گا وہ عذاب حق کے نزدیک ہو گا اور اگر ابر کے ساتھ بارش کو دیکھے تو دلیل رحمت اور خیرات کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سے بارش کو پیتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر رحمت اور نیکی دیکھے گا۔ اور اگر بادل کے ساتھ بارش اور سخت کڑک ہے تو یہ ماں باپ اور مسلمانوں کی دعا سے ڈرنے کی دلیل ہے اور اگر کڑک کے ساتھ بجلی دیکھے تو یه سخت قوی عذابوں کی دلیل ہے۔ اور اگر اپنے گھر اور جگہ پر ابر چھایا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند اور اہل بیت کو بادل کی تنگی اور تاریکی کے اندازے پر دانش اور حکمت حاصل ہو گی۔