D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آویختن (لکنا) - حضرت دانیال

Topic: آویختن (لکنا)

حضرت دانیال حضرت نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو لٹکانے کا حکم دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حشمت اور مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ پھر آخر کار خلل پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو لٹکے ہوئے لوگ دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس قوم پر حکومت اور سرداری پائے گا اور اگر دیکھے کہ لوگ جمع ہیں اور اس کو لٹکا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار اور فرماں روا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نامعلوم بوڑھے نے اس کو لٹکا دیا اور لوگ اس کے نظارے میں ہیں۔ تو دلیل ہے کہ مخلوق پر حاکم ہو گا۔ خاص کر اگر اپنوں کو بھی نظارے میں شامل دیکھے اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو لٹکا دیا ہے اور کسی نے اس کا نظارہ نہیں کیا ہے بلکہ اپنے آپ کو خود ہی لڑکا ہوا دیکھا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اپنوں پر حکومت کرنی چاہتا ہے لیکن اس کا کوئی شخص مطبع سے ہو گا۔