آهن (لوہا) - حضرت کرمانی
Topic: آهن (لوہا)
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلاحیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے۔ چنانچہ حق تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے : وَأَنْزَلْنَا الْجَدِيدِ فِيهِ بَاس شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ ہم نے آہن کو اتارا۔ اس میں سخت خوف اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں۔ اگر دیکھے کہ لوہے کو پھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : قُلْ كُونُوا حجَارَةً أَوْ حَلِيْنَا أَوْ خَلْقاً مِمَّا يَكْبُرُ فِي صُدُورِ كُم (کہہ دو کہ تم پتھر یا لوہا ہو جاؤ۔ یا اس سے بھی بڑھ کر جو تمہارے خیال میں آئے)۔