آسیاب (پن چکی) - حضرت ابن سیرین
Topic: آسیاب (پن چکی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا جنگ اور خصومت پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو پن چکی کے اندر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا اور اگر جانے کہ چکی اس کی ملک ہے تو کام سہل ہو گا اور اگر پن چکی میں غلہ نہیں ہے اور دیکھتا ہے کہ کس طرح پھرتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کا پاٹ تابنے یا پیتل یا لوہے کا ہے۔ یہ سب جنگ اور کار زار کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پاک کانچ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کے ساتھ جھگڑا پڑے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ پن چکی بجائے غلہ کے پتھر یا لوہے کو پیتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ساتھ کسی کی جنگ اور جھگڑا ہو گا۔ لیکن اگر دیکھے کہ پن چکی اپنے ہاتھ سے پھیرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شریک سخت دل ہو گا اور اس کی وجہ سے کام میں انتظام نہ ہو گا۔