آستانہ (چوکھٹ) - حضرت ابن سیرین
Topic: آستانہ (چوکھٹ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بلند ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس قدر مال و نعمت اور مرتبے کی بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مرتبہ سے گرے گا اور لوگوں میں ذلیل ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بارش کی طرح صاف پانی گراتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانہ سے سانپ اور بچھو کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے یا حاکم سے اس کو رنج پہنچے گا۔