D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آروغ (ڈکار لینا) - حضرت کرمانی

Topic: آروغ (ڈکار لینا)

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں ڈکار آتا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس سے اس کو و حرمت ہو گی اور اگر دیکھے کہ ڈکار کے ساتھ اس کے گلے سے کھانا نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ڈکار ترش آیا اور برا آیا ہے تو دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس سے نقصان اور خطرہ دیکھے گا اور اگر ڈکار دھوئیں جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وقت بات کہے گا کہ جس سے لوگ اس کو ملامت کریں گے اور اس عیب کا انجام پشیمانی ہو گی۔