آتش (آگ) - حضرت جابر مغربی
Topic: آتش (آگ)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہاتھ میں آگ کا ٹکڑا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی کام میں مشغول ہو گا اور اگر آگ کے ساتھ دھواں دیکھے تو کام میں خوف کی دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے ہاتھ میں سرد ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس آگ میں سے ایک ٹکڑا اور لوگوں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فعل سے لوگوں کو رنج اور نقصان ہو گا اور لوگ اس کے دشمن ہو جائیں گے آگ پر کھانے کی چیزیں پکائے اور کھائے تو دلیل ہے کہ لوگوں سے اچھی اچھی باتیں سنے گا۔