آتش (آگ) - حضرت کرمانی
Topic: آتش (آگ)
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ شہر یا کوچہ میں آگ کے شرارے کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور فتنہ اٹھے گا اور اگر آگ کے شرارے بہت بڑے بڑے دیکھے تو دلیل ہے کہ عذاب خدا تعالی ٰاس کو یا اس موضع کو پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے (إِنَّهَا تَرْنِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ كَانَہ جملت صفر (گویا آگ کے شرارے پھینکتی ہے ، محل کے برابر گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں)۔ . اگر دیکھے کہ آگ کے شرارے لوگوں میں کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور جھگڑا ہو گا۔ آگ ڈالنا اور آگ سے پھیلنا بہت گالیاں دینا ہوتا ہے۔