آتش (آگ) - حضرت جابر مغربی
Topic: آتش (آگ)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے تاکہ لوگ اس کی روشنی سے اپنی جگہ پر چلے جائیں۔ تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم اور حکمت سے فائدہ اٹھائیں گے اور راہ راست پر آئیں گے۔ اگر دیکھے کہ آگ کمزور ہو رہی ہے اور نور کم ہو رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کے احوال متغیر ہوں گے اور دنیا سے رحلت کرے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے اور راہ راست پر روشن نہیں ہے تو دلیل ہے کہ لو گ اس کے علم سے گمراہ ہوں گے اور اگر سوداگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی موضع کو جلانے کے لئے آگ روشن کی ہے اور آگ نے اس کو نہیں جلایا ہے تو دلیل ہے کہ بد دیانتی سے خرید و فروخت کرے گا اور اس کا مال حرام کا ہو گا اور اگر دیکھے کہ ہمسایہ کے گھر سے آگ لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام پہنچے گا۔ آتشین روشنائی (آگ کی روشنی)