D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آتش (آگ) - حضرت ابن سیرین

Topic: آتش (آگ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آگ کی روشنائی کو دیکھے کہ اس میں رستہ چل سکے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دولت زہد پائے گا اور اگر روشنی کو کھڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت کی جگہ وہی ہو گی اور اگر روشنی کو کھڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں سلطان کی سواری ظاہر ہو گی۔ اگر اپنے گھر میں انگار دیکھے کہ اس کا نور گھر کو روشن کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام ترقی پر ہو گا اور دولت زیادہ ہو گی اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس انگارے کو بجھا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خاندان میں لڑائی اور جھگڑا ہو گا۔ آتش پرستیدن (آگ کا پوجنا)