D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آب یعنی پانی - حضرت کرمانی

Topic: آب یعنی پانی

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کنوئیں میں پانی دوڑتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے مال حلال پائیگا اور اگر پانی دوڑتا دیکھے تو دلیل ہے کہ فرزند حافظ قرآن اور عالم اور دانا آئے گا اور اگر دیکھے کہ تھوڑا پانی گر گیا ہے اور تھوڑا پاس رہا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑا مال جائے گا اور کچھ اندوہ اور غم اس سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس پانی سے لوگ مسح کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند عالم اور دانا آئے گا اور لوگ اس کے تابعدار ہوں گے۔