آب یعنی پانی - حضرت جابر مغربی
Topic: آب یعنی پانی
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فراخی ہو گی اور اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کو سلامتی کی عافیت حاصل ہو گی۔ فرمان حق تعالی ہے : وَقِيلَ يَا أَرْضُ ابْلَعِي مَاتَرَكَ وَ يَا سَمَاءُ اللَعِي وَغِيضَ الْمَاءِ (اور کہا گیا کہ اے زمین ! اپنے پانی کو نگل جا اور اے آسمان ! بس کر اور پانی گہرائی میں گیا) اور اگر دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر چڑھا جاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس سال اس ملک میں نعمت اور فراخی ہو گی۔ فرمان حق تعالی ہے : إِنَّا صَبَيْنَا الْمَاءَ صَبا" ۔ (ہم نے پانی کو خواب اچھی طرح گرایا)۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلے پانی پر کھڑا ہے تو پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔