D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آب یعنی پانی - حضرت ابن سیرین

Topic: آب یعنی پانی

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہے جیسے دریا اور نہر کا پانی۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے اور اگر صاف اور خوش گوار پانی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہو گا اور اگر گندلا یا یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہو گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزرگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا۔ اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اور خوف اور دہشت پہنچے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس پر پانی گرم کرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ پانی میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور اگر پانی پیالے میں اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہو گا اور اگر کانچ کے پیالے میں اپنی عورت کو پانی دیا (اور کانچ کے پیالے کو عورتوں کے جوہر اور کے ساتھ نسبت دیتے ہیں اور پانی جو کانچ کے پیالے میں ہے اس کو فرزند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو ماں کے پیٹ دیتے اور میں ہے) اگر پیالہ ٹوٹا ہوا ہے۔ تو بیوی مرے گی اور بچہ رہے گا۔ اگر پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے کہ بچہ مرے گا اور عورت بچ رہے گی اور اگر دیکھا کہ ہے وجہ لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور متفکر ہو گا اور اگر دیکھے کہ پیالے کے صاف پانی کو کتے کی طرح پیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش اور عشرت سے زندگی گزارے گا۔ لیکن ایسا کام کرے گا کہ بلا اور فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑا تھوڑا کر کے لوگوں کو بخشے گا اور خیرات میں خرچ کرے گا۔