یوز (چیتا) - حضرت جابر مغربی
Topic: یوز (چیتا)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ چیتے کا گوشت کھا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لے۔ اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ہو۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جا رہا اتھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی بار اور بوجھ دشمن کا کھینچے۔ اور اگر دیکھے کہ کئی ایک چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع و مقام میں آ کربلند آوازیں نکال رہے تھے تو دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب سے کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پائے جو کہ بقدر ان چیتوں اور ان کی ان آوازوں کے ہو جو کہ وہ دیکھ چکا ہو۔ آگے واللہ اعلم بالصواب واليه المرجع والمآب وَالْحَمْدُ لِلَّهِ أَولا " وَأَخْرًا وَالصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى نَبِيِّهِ مُحَمَّدٍ وَ عَلَى اللَّهِ وَأَصْحَابِ أَجْمَعِين کتاب کامل التعبير سے حرف الالف