D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

یوز (چیتا) - General

Topic: یوز (چیتا)

ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ یوز یعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس کی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا۔ تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا ہوتے دلیل ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے۔ کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا ہے تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے۔ اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ کا جائے۔ اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطیع تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہوں ۔