D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

یخ (برف جمی ہوئی) - حضرت جابر مغربی

Topic: یخ (برف جمی ہوئی)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ درمیان سرد ملکوں کے سردیوں کے موسم میں برف کو خواب میں دیکھنا دلیل خیر و منفعت اور تندرستی پر ہو اور گرم ملکوں میں دلیل قحط، تنگی اور اندوہ پر ہو۔ اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ یخ یعنی برف جمی ہوئی اور برق یا بجلی کا خواب میں دیکھنا جو درمیان سرد ملکوں کے ہو دلیل فراخی نعمت پر ہوتا ہے اور گرم ملکوں میں دلیل قحط اور اندوہ پر ہوا کرتا ہے۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یخ یعنے برف جمی ہوئی خواب میں کچھ وجہوں پر ہوتی ہے : (1) روزی فراخ (۲) زندگانی (۳) مال (۴) نرخ ارزان (۵) غم و اندوه (۶) تحط و تنگی۔ یشم یا یشب (سنگ یشم) ایک قیمتی پتھر کا نام ہے جو کہ سبزی مائل ہوتا ہے اس کو سنگ یشم کہتے ہیں) ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ سنگ یشب کا خواب میں دیکھنا کسی عورت بے اصل پر دلیل ہوتا ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی انگشتری یا انگوٹھی سنگ یشب کی تھی یا کسی نے اس کو دی یا اس نے کہیں سے خریدی۔ تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت بے اصل زوجیت میں لائے۔ اور اگر وہ عورت رکھتا ہے تو اس کے ہاں کوئی لڑکی پیدا ہو۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کچھ سنگ یشب تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ عورتوں کی طرف سے کچھ خیر اور منفعت پائے۔