D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

یخ (برف جمی ہوئی) - General

Topic: یخ (برف جمی ہوئی)

دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یخ یعنی برف جمی ہوئی کا دیکھنا خواب میں غم و اندوہ ہوا کرتا ہے۔ خاص کر جبکہ اس کو اپنے وقت پر دیکھے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ برف جمی ہوئی کھا رہا تھا۔ تو دلیل ہے کہ وہ روزی بہت سی پائے۔ مگر یہ کہ جب وہ برف بہت ہی اور بے اندازہ دیکھے جو کہ اپنے وقت یعنی سردیوں کے موسم میں ہو۔ اور اگر دیکھے کہ وہ کچھ برف صاف ستھری اپنے گھر کو لے جا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس برف کے وہ کوئی مال جمع کرے۔ کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ گرمیوں کے موسم میں کوئی برف پاکیزہ اور صاف تھی تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی مال حلال جمع کرے۔ اور اگر دیکھے کہ برف میلی کھیلی اور تلخ سی تھی تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی ایسا مال جمع کرے گا جو کہ حرام ہو۔ اور اگر سردیوں کے موسم میں برف پاکیزہ و صاف خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے عیش کو خوب اچھی طرح گزارے اور اپنے روزگار سے منفعت دیکھے اور اس کے دوستوں کے دل اس سے شاد ہوں۔