D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

یاسمین (چنبیلی) - General

Topic: یاسمین (چنبیلی)

ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو کوئی گلدستہ چنبیلی کا دیا تو دلیل ہے کہ درمیان ان کے کوئی گفتگو پیش آجائے اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہوں۔ اور اگر کوئی عورت یہ دیکھے کہ اس نے چنبیلی کے پھول کسی درخت پر سے چنے اور وہ اپنے شوہر کو دیئے تو دلیل ہے کہ شوہر اس کا اسکو طلاق دے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ چنبیلی کے پھول اس نے اپنے غلام کو دیئے تو دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگ جائے۔ اور درخت چینیلی کا خواب میں کوئی عورت تو نگر و مالدار اور بدخو ہوا کرتی ہے اور وہ سفلہ اور حاسد ہوتی ہے اور اگر چنبیلی خواب میں خوشبودار ہو تو دلیل ہے کہ وہ عورت اہل جو دو احسان ہو گی۔ یافتن (پانا کسی چیز کا) ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی چیز پائی تو اگر وہ صاحب خواب پارسا اور صالح آدمی ہو تو دلیل ہے کہ وہ بیداری میں کوئی چیز پائے گا۔ اور اگر وہ شخص صالح اور صاحب ستر و حیا نہ ہو تو دلیل یہ ہے کہ اس کو کوئی غم و اندوہ پہنچے۔ کرمانی" کہتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کوئی دو چیزیں پائیں اور وہ دونوں ایک ہی جنس و قسم کی تھیں تو دلیل اس کی خیر و منفعت پر ہے اور وہ شخص حج و عمرہ ادا کرے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی دس چیزیں پائیں اور وہ دسوں چیزیں ایک ہی جنس و قسم کی تھیں تو دلیل اس کی کسی خیر و منفعت اور روزی حلال پانے پر ہو گی اور دوسری تعداد و شمار کی دلیل بھی اسی قیاس پر ہے اور اگر جو کچھ چیزیں اس نے پائی ہوں وہ ایک ہی جنس و قسم کی نہ ہوں کہ اس کی تاویل بد ہو گی۔