D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ہوام (کیڑے مکوڑے) - General

Topic: ہوام (کیڑے مکوڑے)

ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کیڑے مکوڑے جو کہ زمین پر رینگنے والے ہوں تاویل ان کی بموجب ان کی قدر و قیمت اور صلاحیت کے ہوتی ہے۔ کیونکہ جو کوئی ان میں سے جس قدر ادنی درجہ کا ہو دلیل اس کی علم تعبیر کی رو سے کسی قوی تر دشمن پر ہوتی ہے یہ نسبت ان رینگنے والے کیڑے مکوڑوں کے جو کہ زہردار ہوں۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دیکھنا ہو ام یعنی حشرات الارض یا کیڑوں مکوڑوں کا خواب میں کوئی تهدید ہوتی ہے کہ جس کی بازشت کسی دشنام دہندہ اور حاسد کی طرف ہوا کرتی ہے۔ ہیزم ( جلانے کی لکڑی) ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہیزم تر اور خشک خواب میں کوئی جنگ نزائی، خصومت جھگڑا اور سخن چینی ہوتا ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ کوئی ہیز یعنی جلانے کی لکڑی اپنے گھر میں لایا تو دلیل ہے کہ بقدر اس ہیزم سوختنی کے اس کو اس شہر اور گھر میں کوئی لڑائی جھگڑا پیش آئے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بیگانہ شخص نے اس کو کوئی ہیزم سوختنی بخشی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی بیگانہ آدمی کے ساتھ کوئی لڑائی ، خصومت اور جھگڑا پڑے۔ کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی جنگل یا کسی صحرا سے ہر قسم کی لکڑیاں ہیزم سوختنی کی جمع کر رہا تھا تو دلیل ہے کہ یہ شخص بد کردار حامد اور سخن چین ہو گا اور جلد گرفتار ہو جائے گا کہ قولَہ تَعَالیٰ حَمالَته الْعَطَبُ ) فِي جِيدِ هَا حَبَلُ مِنْ تَسَدِه ترجمہ : " سر پر لئے پھرتی ایندھن کی لکڑیاں اس کی گردن میں ہو رہی مونج کی۔ اور اگر دیکھے کہ وہ درختوں سے لکڑیاں ہیزم سوختنی کی جمع کر رہا تھا۔ تو دلیل ہے کہ درمیان صاحب حشمت لوگوں اور بزرگ آدمیوں کے اس کی کوئی آزمائش کریں اور باتیں بے اصل اس کو کہیں۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ درخت کہ جن سے وہ ہیزم سوختنی جمع کر رہا تھا میوہ دار تھے دلیل ہے کہ وہ درمیان بڑی ہمت والے بزرگ لوگوں کے ہوں گے اور صاحب حشمت ہو گا۔ فی الجملہ دیکھنا ہیزم تر اور خشک کا خوب اور اچھا نہیں ہوتا۔