D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ہوا (ہوا) مشہور ہے) - General

Topic: ہوا (ہوا) مشہور ہے)

ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا روشن اور صاف تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کی تندرستی اور معیشت خوب اور بہتر ہو گی اور ان کو راحت ملے گی اور وہاں کے علماء اور اہل حکمت لوگوں کو دولت اور اقبال کی زیادتی و ترقی حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا تاریک و تیرہ اور گردو غبار والی تھی تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو کوئی غم و اندوہ لاحق ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا سرخ رنگ کی تھی۔ تو دلیل ہے کہ اس ملک میں کوئی جنگ اور فتنہ برپا ہو گا اور اگر دیکھے کہ ہوا سبز تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں کھیتیاں، عملے اور نباتات و سبزیاں زمین کی بہت پیدا ہوں گی۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا سفید اور پاکیزہ ہو گئی ہے تو دلیل یہ ہے کہ بقدر اس کے اس ملک کے لوگوں کو نعمت، فراخی ، کسب اور معیشت بہت سی حاصل ہو گی۔ کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا گرد و غبار سے پاک و صاف تھی اور سخت چل رہی تھی۔ تو دلیل یہ ہے کہ کوئی بیگانہ بادشاہ اس ملک میں آئے گا اور ان لوگوں کو رنج اور زحمت پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کچھ