D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سم مرد - حضرت کرمانی

Topic: سم مرد

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہزار داستان، بلبل یا مینا خواب میں کوئی عورت خوش آواز ہوا کرتی ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ہزار داستان (بلبل) خریدا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی کنیزک خوش آواز اور خوب گانے والی خریدے۔ اور اگر دیکھے کہ ہزار داستان اس کے ہاتھ سے اڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت کو طلاق دے یا کنیزک اس کی مر جائے یا بھاگ جائے۔ جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہزار داستان جانور خواب میں کوئی فرزند اور غلام ہوتا ہے اور کوئی سخن شیریں اور سننا کسی آواز خوش و عمدہ کا کیسی ہوا کرتا ہے۔ امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہزار داستان جانور کو خواب میں دیکھنا پانچ وجہوں پر ہوتا ہے : (۱) عورت (۲) فرزند (۳) قاضی (۴) حکیم (۵) غلام