سم مرد - حضرت جعفر صادق
Topic: سم مرد
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر ہریسہ فربہ بکری کے گوشت کا ہے۔ تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔ اگر غلیظ گوشت کا ہے اور کھانے میں بے مزہ ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر نقصان پہنچے گا۔ ہزار داستان (بلبل و مینا کی قسم ہے) ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان خواب میں کوئی فرزند خوش آواز اور خوش سخن ہوتا ہے۔ لیکن وہ کچھ ضعیف الاحوال سا ہو اور صاحب علم اور اہل ادب و دانش ہو دے اور لوگوں کے نزدیک محبوب بھی ہو دے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کوئی ہزار داستان جانور بطور عطیہ کے دے گیا۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس کے ہاں کوئی فرزند اس صفت کا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی ہزار داستان جانور کو باغ میں سے پکڑا تو دلیل یہ ہے کہ اس کی صحبت ایسے شخصوں کے ساتھ ہو جائے جو کہ نیک خلق اور عمدہ سخن والے ہوں۔