ہباء (ہوائی ذرات) - حضرت ابن سیرین
Topic: ہباء (ہوائی ذرات)
ہدہد ایک مشہور پرندہ ہے جس کے سر پر تاج ہوتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ رحمتہ اللہ ا علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہدہد عقلمند اور دانا مرد ہے کہ لوگوں کو لوگوں کو پوشیدہ باتوں کی خبر دیتا ہے۔ اگر دیکھے کہ ا خبر دیتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے ہدہد پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ مذکورہ صفت کے آدمی سے اس کی صحبت ہو گی اور اس سے دانائی حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ہدہد کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ دانا اور بزرگ آدمی پر فتح پائے گا اور اس کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں سے مال اپنے عمل کے ساتھ حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہدہد دیکھنا چار وجہ پر ہے : (1) اچھی خبر سنے گا (۲) بزرگی (۳) دشمن پر فتح پانا (۴) حسب فرمان حق ہر ایک کام کو دانائی سے کرے گا۔