ویرانی - حضرت ابن سیرین
Topic: ویرانی
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گھر اور دکان وغیرہ کی ویرانی دین کی گمراہی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ویرانے کو آباد کیا ہے۔ تو اس کی تاویل بہتر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آباد جگہ خراب ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ویرانے کو آباد کیا ہے، تو صاحب خواب کے کام کی درستی پر دلیل ہے۔