وزیر - حضرت ابن سیرین
Topic: وزیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ کے وزیر کا نیک کام ہے۔ دلیل ہے کہ اس وزیر کا کام نیک ہو گا اور اس کی دولت زیادہ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر ہوا ہے اور وہ منصف اور دادگر ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عدل اور کام کے مطابق بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے دستر خوان بچھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ نعمت اور رزق اس پر فرخ ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے اس کو خلعت اور کلاہ دی ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپنا والی بنائیں گے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وزیر اس کے گھر میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کو بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ : اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اس نے وزیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس سے شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر کا گھر گراہے یا وہ بیمار ہے یا بادشاہ نے اس کو معزول کیا ہے۔ یا گھوڑے نے اس کو گرایا ہے۔ یا نیل نے اس کو سینگ مارا ہے۔ تو یہ سب اس کے معزول ہونے پ دلیل ہے۔