ورسان (کبوتر) - حضرت ابن سیرین
Topic: ورسان (کبوتر)
ورسان ایک جانور ہے جس کو خراسان میں کبوتر کہتے ہیں۔ اس کو خواب میں دیکھنا عورت اور کنیز کو دیکھنا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ورساں کبوتر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ورساں کبوتر خریدا ہے اور اس کے ہاتھ سے اڑا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا کنیز کو فروخت کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے درساں کبوتر خریدا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر عورت کا مال ظلم سے کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے ور سال کبوتر ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت سی کنیزیں خریدے گا۔