ورده (برده) - حضرت ابن سیرین
Topic: ورده (برده)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ دشمن کے قبضے میں غلام بن گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا اور وہ مغلوب ہو گا۔ حضرت ابراہیم کہانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بردہ فروشی کرتا ہے۔ جیسے غلام اور کنیز کی۔ دلیل ہے کہ اس کو خیر و منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کافروں میں سے بردہ لیا ہے یا خریدا ہے۔ تو اس کی تاویل بری ہے۔