وحوش (جنگلی چوپائے) - حضرت ابن سیرین
Topic: وحوش (جنگلی چوپائے)
وحوش جنگلی چوپائے۔ ان میں جس قدر نر ہیں مردوں پر دلیل ہیں اور جس قدر مادہ ہیں عورتوں پر د حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحوش کا شکار کرتا ہے۔ یا کسی نے اس کو وحوش شکار دیا ہے۔ تو مال، نعمت اور عظیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحوش اس کے مطیع اور فرمانبردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ جس کے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے۔