D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نیلوفر - حضرت ابن سیرین

Topic: نیلوفر

واشہ - باشہ ایک شکاری پرندہ ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر باشے کو اپنا مطیع اور تابعدار دیکھے کہ ہاتھ پر سے اڑتا ہے اور آواز پر آتا ہے اور اس کو اس طرح آزمایا ہے۔ تو مال حلال اور صاحب خواب کے مرتبے پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ باشہ سفید اور پاکیزہ ہے اور اس کے ہاتھ پر بیٹھا ہوا تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے قدر، مرتبہ اور عزت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باشہ اڑا ہے اور دھاگہ اس کے ہاتھ میں رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا قدر اور مرتبہ زائل ہو گا۔