نیلوفر - حضرت ابن سیرین
Topic: نیلوفر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب کے اندر نیلوفر کو اس کے موسم میں اس کے پودے پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی سے کچھ ملے گا یا اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا۔ اور اگر پھول پودے سے جدا دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس نے نیلوفر کے پودے سے نیلو فر توڑ کر غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی دوست نے نیلوفر کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جدائی پڑے گی۔