. - General
Topic: .
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے اقوال حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ آٹا چھاننے کی چھلنی کی تعبیر ان چار چیزوں سے کی جاؤ ہے۔ (1) نیک مرد (۲) واہیات عورت (۳) برا نوکر یا حکوم (۴) کچھ تھوڑا سا نفع۔ بقول امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ خواب میں چولھے یا انگیٹھی کو دیکھنا۔ خادمہ عورت یا لونڈی کی تعبیر کو ظاہر کرتا ہے۔ سورج کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہوں پر ہوتی ہے۔ اول خلیفہ دوم بڑا بادشاہ سوم رئیں۔ چہارم بزرگ عامل - پنجم عادل بادشاہ ششم رعیت کا فائدہ۔ ہفتم مرد کے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد۔ ہشتم کوئی روشن اور نیک کام کرے۔ نیز آپ کا یہ بھی قول ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو دیکھے کہ وہ سورج کو سجدہ کر رہا تھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ بادشاہ اس کو کوئی عزت بخشے گا اور اپنا مقرب بنا لے گا اور اس کا کاروبار بڑھ چڑھ کر رہے گا۔ آئینہ کا خواب میں دکھائی دینا چھ وجہوں پر ہوتا ہے۔ اول عورت دوم لڑکی۔ سوم جاه و فرمان چهارم یار دوست۔ پنجم شریک ششم اچھا کاروبار۔ نیز آپ کا قول ہے کہ اگر کوئی غریب آدمی خواب میں آئینہ دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ کسی عورت سے شادی کرے گا اور بزرگی پائے گا اور اگر کوئی لڑکی آئینہ دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو ایسا اچھا خاوند ملے گا جس کے پاس وہ عزت و آبرو سے زندگی بسر کرے گی۔ خواب میں لکڑی چیرنے کا آرا دیکھنا تین وجہوں پر مبنی ہوتا ہے۔ اول فرزند دوم بہن یا بھائی۔ سوم شریک اور