نوحه کردن (نوحہ کرنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: نوحه کردن (نوحہ کرنا)
نوحہ کردن۔ نوحہ کرنا۔ رونا پیٹنا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ جگہ اس کو مبارک نہ ہو گی اور اس جگہ کے بڑے لوگ متفرق ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس شہر کا والی مرا ہے اور لوگ اس پر نوحہ کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان کو اس والی سے رنج اور ظلم پہنچے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ والی کو خوشی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ نوحہ کے ساتھ روتے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان کے ساتھ کسی ظالم سے بے انصافی اور ظلم ہو گا اور اس سے غمگین اور عاجز ہوں گے۔