نهنگ (مگر مچھ) - حضرت ابن سیرین
Topic: نهنگ (مگر مچھ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مگر مچھ چور، ظالم اور لڑاکا شخص ہے اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مگر مچھ اس کو پانی میں لے گیا اور ڈوب گیا ہے۔ دلیل ہے کہ پانی میں ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر دشمن سے زحمت حاصل ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مگر مچھ اس کو پانی میں لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو مچھلیاں ہلاک کریں گی۔ گا۔ ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مگر مچھ کا گوشت چھڑا یا ہڈی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب دشمن سے نقصان پائے اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ اس پر غالب آیا ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے