نمک - حضرت ابن سیرین
Topic: نمک
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمک نقد درہم اور نیک کام ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سفید نمک ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر نقد روپیہ حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے نمک کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ زہد کی راہ اختیار کرے گا اور نیک کام کرے گا۔ اور میلا سیاہ نمک جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔