D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نمد (نمده) - حضرت ابن سیرین

Topic: نمد (نمده)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید اور پاکیزہ نمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا اور اگر میلا ہے تو اس کی کچھ بھی منفعت نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا نمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر اپنے کسب سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے نمدے جلے ہیں۔ دلیل ہے کہ فساد میں اپنے مال کو ضائع کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر سفید نمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ دولت مند عورت کرے گا یا کنواری کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اونٹ کی پشم کا نمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا۔